برطانیہ: پناہ گزینوں کیلئے آبادکاری پروگرام دوبارہ کھولنے کا اعلان

برطانیہ: پناہ گزینوں کیلئے آبادکاری پروگرام دوبارہ کھولنے کا اعلان

پروگرام فوری طور پر بحال کیا جائے گا
برطانیہ: پناہ گزینوں کیلئے آبادکاری پروگرام دوبارہ کھولنے کا اعلان

Webdesk

|

29 Sep 2026

لندن: برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے پناہ گزینوں کو برطانیہ میں آباد ہونے کی اجازت دینے والا پروگرام دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق پروگرام فوری طور پر بحال کیا جائے گا اور ابتدائی مرحلے میں سینکڑوں افراد کو برطانیہ لایا جائے گا۔ پناہ گزینوں کیلئے تین نئے کمیونٹی سپانسرشپ راستے بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پروگرام کے درخواست گزاروں میں ایک چوتھائی افغان خواتین و لڑکیاں اور فلسطینی ہوں گے۔ برطانیہ جانے کی کوشش میں فرانسیسی ساحل کے قریب کشتی حادثے میں 10 سالہ لڑکے سمیت 3 تارکین وطن ہلاک ہوگئے ۔

ربڑ کی کشتی میں 105 افراد سوار تھے ، جو شمالی فرانس کے علاقے سنگات سے روانہ ہوئی۔ حکام کے مطابق زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث کشتی میں بھگدڑ مچی، جس کے نتیجے میں دو خواتین اور 10 سالہ لڑکا ہلاک ہوگئے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!