8 hours ago
بھارتی سیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکا
ویب ڈیسک
|
5 May 2026
جالندھر میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے مرکزی دفتر کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل میں اچانک دھماکا ہونے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ منگل کی شب پیش آیا، جب ایک پارسل پہنچانے والا نوجوان اپنی موٹر سائیکل کھڑی کر کے دفتر کے اندر گیا ہوا تھا۔ اسی دوران زوردار دھماکا ہوا جس سے موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ اردگرد موجود عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق موٹر سائیکل ایک نجی ادارے سے وابستہ ڈلیوری کرنے والے نوجوان گرپریت کی تھی، جو پارسل حوالے کرنے کے لیے اندر موجود تھا۔
واقعے کے بعد پولیس، تفتیشی ماہرین اور بم ناکارہ بنانے والا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ حکام اس پہلو کا جائزہ لے رہے ہیں کہ دھماکا کسی فنی خرابی کے باعث ہوا یا پارسل میں کوئی خطرناک مواد موجود تھا۔
پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ فی الحال تخریب کاری کے واضح شواہد سامنے نہیں آئے، تاہم معاملے کی ہر زاویے سے جانچ کی جا رہی ہے اور متعلقہ نوجوان سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔
Comments
0 comment