آسٹریلیا میں چمگادڑوں سے خطرناک وائرس پھیلنے کا خدشہ

آسٹریلیا میں چمگادڑوں سے خطرناک وائرس پھیلنے کا خدشہ

ان واقعات سےآسٹریلین بیٹ لِسا وائرس سیمتاثر ہونیکا خدشہ بڑھ گیا ہے
آسٹریلیا میں چمگادڑوں سے خطرناک وائرس پھیلنے کا خدشہ

Webdesk

|

14 Oct 2026

آسٹریلیا میں چمگادڑوں کے کاٹنے اور پنجے مارنے کے واقعات میں اچانک اضافہ ہوگیا،جس کے بعد حکام نے شہریوں کو چمگادڑوں کو چھونے سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

 حکام کے مطابق ان واقعات سےآسٹریلین بیٹ لِسا وائرس سیمتاثر ہونیکا خدشہ بڑھ گیا ہے،جو انسانوں میں مہلک بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔

 نیو ساتھ ویلزکے محکمہ صحت کیمطابق ریاست کیشمالی علاقوں میں 28 ستمبر سے 10 اکتوبر کے دوران چمگادڑوں کے کاٹنے یاپنجے مارنے کے 43  واقعات رپورٹ ہوئے،گزشتہ سال اسی عرصے میں ایسے واقعات کی تعداد صرف 10 تھی،متاثرہ علاقوں میں ہنٹر ریجن، مڈ نارتھ کوسٹ، شمالی نیو ساتھ ویلز اور سینٹرل کوسٹ شامل ہیں۔

 ماہرین کے مطابق آسٹریلین بیٹ لِسا وائرس کا ریبیز سے قریبی تعلق ہے اور علامات ظاہر ہونے کے بعد اس کا کوئی مثرعلاج موجود نہیں۔

تاہم،وائرس سے ممکنہ متاثر ہونیکی صورت میں بروقت ویکسینیشن بیماری سے بچا میں مدد دے سکتی ہے۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ چمگادڑ کے کاٹنے یا خراش لگنے کی صورت میں فوری طبی امداد حاصل کریں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!