8 hours ago
آبنائے ہرمز کشیدگی، تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ
برینٹ خام تیل کی قیمت جمعے کی صبح بڑھ کر 106.80 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی
Webdesk
|
24 Apr 2026
واشنگٹن: امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت جمعے کی صبح بڑھ کر 106.80 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی جو بدھ کے مقابلے میں تقریبا 5 فیصد زیادہ ہے، اس سے قبل قیمت 100 ڈالرز سے بھی اوپر جا چکی تھی۔
دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ اس وقت ہوا جب دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے تجارتی جہازوں کو پکڑنے کے اقدامات کیے۔
Comments
0 comment