ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ پر تین پاکستانی کپتان مدعو

ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ پر تین پاکستانی کپتان مدعو

ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں تاریخی ٹیسٹ میچ میں مدِمقابل ہوں گی
ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ پر تین پاکستانی کپتان مدعو

Webdesk

|

29 Oct 2026

ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے 3 سابق کپتانوں ظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار یونس کو مدعو کر لیا گیا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں تاریخی ٹیسٹ میچ میں مدِمقابل ہوں گی، یہ میچ آئندہ برس 11 سے 15 مارچ تک میلبرن کرکٹ گرانڈ میں کھیلا جائے گا۔

 کرکٹ آسٹریلیا تاریخی ٹیسٹ میچ کے موقع پر مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کرے گا جبکہ ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے مہمانوں کو مدعو کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کے سابق کپتانوں اور نامور کھلاڑیوں کو بھی اس تاریخی ٹیسٹ کے موقع پر دعوت دی گئی ہے جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے سابق اور معمر کرکٹرز بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا اس یادگار موقع پر مختلف تقریبات کے انعقاد کے ساتھ خصوصی طور پر تیار کردہ سووینیئرز بھی پیش کرے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!