گھر میں آگ لگنے سے خاتون اور 2 بچیاں جھلس کر جاں بحق

گھر میں آگ لگنے سے خاتون اور 2 بچیاں جھلس کر جاں بحق

آگ بوسن روڈ پر اڈا لطف آباد کے قریب مکان کی دوسری منزل پر آگ لگی تھی جسے بجھا دیا گیا۔
گھر میں آگ لگنے سے خاتون اور 2  بچیاں جھلس کر جاں بحق

Webdesk

|

29 Oct 2026

ملتان : ملتان میں گھر میں آگ لگنے سے خاتون اور ان کی دو بیٹیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ بوسن روڈ پر اڈا لطف آباد کے قریب مکان کی دوسری منزل پر آگ لگی تھی جسے بجھا دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گھر کی دوسری منزل پر کرایہ دار رہائش پذیر تھے، آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

کمرے میں موجود خاتون اور اس کی دو بیٹیاں جانبر نہ ہوسکیں، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!