حکومت نے پیٹرول مہنگا کردیا

حکومت نے پیٹرول مہنگا کردیا

پیٹرولیم ڈویژن نے29 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
حکومت نے پیٹرول مہنگا کردیا

Webdesk

|

28 Oct 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول  اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے29 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں1 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!