عمرہ زائرین کیلئے مہنگے داموں ویکسین خریداری اسکینڈل میں بڑی پیشرفت

عمرہ زائرین کیلئے مہنگے داموں ویکسین خریداری اسکینڈل میں بڑی پیشرفت

عمرہ زائرین کے لیے منجائٹس (گردن توڑ بخار) اور انفلوئنزا کی ویکسین مہنگے داموں خریدنے کے اسکینڈل میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے
عمرہ زائرین کیلئے مہنگے داموں ویکسین خریداری اسکینڈل میں بڑی پیشرفت

Webdesk

|

27 Oct 2026

اسلام آباد : عمرہ زائرین کے لیے منجائٹس (گردن توڑ بخار) اور انفلوئنزا کی ویکسین مہنگے داموں خریدنے کے اسکینڈل میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے. جہاں وزارتِ صحت نے بارڈر ہیلتھ سروسز کے گرفتار افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتِ صحت نے اسکینڈل میں ملوث ڈائریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عابد حسین شاہ، سابق سربراہ بارڈر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر غلام مرتضی شاہ اور بارڈر ہیلتھ سروسز کی پروکیورمنٹ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر پردیپ کمار کو معطل کر دیا ہے۔

یہ تینوں افسران اس وقت فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحویل میں ہیں، جو بارڈر ہیلتھ سروسز کے لیے ویکسین کی خریداری کے پورے عمل کی گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہے۔

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے منجائٹس اور انفلوئنزا کی ویکسین انتہائی مہنگے داموں خریدی تھیں۔

دوسری جانب وزارتِ صحت نے خالی ہونے والے عہدے پر نیا تقرر کرتے ہوئے گریڈ 19 کے ڈاکٹر مرتضی جعفری کو ڈائریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان مقرر کر دیا ہے۔

اس تقرری سے قبل ڈاکٹر مرتضی جعفری قومی ادارہ بحالی معذوراں کے سربراہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے، اب ان کی جگہ قومی ادارہ بحالی معذوراں کا اضافی چارج ڈاکٹر شبانہ سلیم کو سونپ دیا گیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!