ادویات کی برآمدات 30 فیصد کم ہو کر تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

ادویات کی برآمدات 30 فیصد کم ہو کر تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

مالی سال 2025 میں ادویات کی برآمدات میں دو دہائیوں کی بلند ترین شرح، یعنی 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ادویات کی برآمدات 30 فیصد کم ہو کر تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

Webdesk

|

28 Oct 2026

اسلام آباد: مالی سال 2026 کے دوران پاکستان کی ادویات کی برآمدات 30 فیصد کمی کے بعد تین سال کی کم ترین سطح پر رہیں۔ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) نے پاک افغان سرحدی بندش کے باعث پاکستانی ادویات کی افغان مارکیٹ میں ترسیل رکنے، تیل کی قیمتوں میں اضافے کو اس کمی کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

پی پی ایم اے کے سابق چیئرمین توقیر الحق کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال میں پاکستان کی ادویات کی برآمدات 31 کروڑ 90 لاکھ ایک ہزار ڈالر رہیں۔ مالی سال 2025 میں ادویات کی برآمدات میں دو دہائیوں کی بلند ترین شرح، یعنی 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستانی ادویات کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک رہا ہے۔ ان کے مطابق سرحد اکتوبر 2025 سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی بندش سے مالی سال 2026 میں ملک کی مجموعی ادویات کی برآمدات میں تقریبا 30 فیصد کمی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025 میں پاکستان کی ادویات کی مجموعی برآمدات میں افغانستان کا 42 فیصد حصہ تھا، جس کی مالیت 45 کروڑ 74 لاکھ ڈالر تھی۔

توقیر الحق کے مطابق مالی سال 2026 میں افغانستان کو برآمدات اور رسد کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری رہنے کی صورت میں پاکستانی ادویات کی برآمدات میں 20 سے 25 فیصد اضافہ ہو سکتا تھا۔

دوسری جانب پی پی ایم اے کے مطابق ادویات، جراحی کے آلات، غذائی سپلیمنٹس، طبی آلات اور غذائیت سے متعلق مصنوعات سمیت طبی مصنوعات کی مجموعی برآمدات بھی مالی سال 2026 میں کم ہو کر 77 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہ گئیں، جبکہ مالی سال 2025 میں یہ 99 کروڑ ڈالر تھیں۔

اس دوران پاکستان کی مجموعی برآمدات بھی گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہو کر 30 ارب 13 کروڑ ڈالر رہیں۔پی پی ایم اے کے سابق چیئرمین توقیر الحق نے امریکا-ایران جنگ کے دوران تیل کی قیمتوں میں اضافے کو برآمدات میں کمی کی دوسری بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

ان کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے سے نقل و حمل کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس نے ادویات کی ترسیل اور برآمدی لاگت کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!