ٹیم کے لیے جو بہتر ہوگا وہی پلیئنگ الیون کا حصہ بنے گا، بابر اعظم

ٹیم کے لیے جو بہتر ہوگا وہی پلیئنگ الیون کا حصہ بنے گا، بابر اعظم

ٹیم میں کوئی کھلاڑی غیر اہم نہیں
ٹیم کے لیے جو بہتر ہوگا وہی پلیئنگ الیون کا حصہ بنے گا، بابر اعظم

Webdesk

|

27 Aug 2026

لاہور:  پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، ٹیم کے لیے جو بہتر ہوگا وہی پلیئنگ الیون کا حصہ بنے گا۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی کھلاڑی غیر اہم نہیں، بعض اوقات کسی کھلاڑی کو اعتماد دینے کے لیے بھی موقع دیا جاتا ہے۔

بیٹنگ کے دوران وکٹیں گرنے کے مسئلے پر قومی کپتان نے کہا کہ یہ درست ہے کہ اچھی پارٹنرشپ کے بعد اچانک وکٹیں گر جاتی ہیں، ٹیم اس خامی کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ نیا بیٹر کریز پر آتا ہے تو سیٹ بیٹر ہی آٹ ہوجاتا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ لارڈز کی پچ پر گھاس نظر آرہی ہے، اس لیے پلیئنگ الیون کا حتمی فیصلہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے متعلق سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ رضوان پر کوئی دبا نہیں ہے اور ٹیم مینجمنٹ حالات کے مطابق فیصلے کرے گی۔

قومی کپتان نے کہا کہ پوری پلیئنگ الیون پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ بولرز مخالف ٹیم کے تمام 20 کھلاڑیوں کو آٹ کریں اور بیٹرز اپنی ذمہ داری پوری نہ کریں۔

بابر اعظم نے اپنی فٹنس سے متعلق بتایا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور لارڈز ٹیسٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہوگی کہ لارڈز میں مسلسل تیسری فتح حاصل کرکے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی جائے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے جبکہ لارڈز ٹیسٹ پاکستان کے لیے سیریز برابر کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!