سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر
Webdesk
|
5 Oct 2026
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پاکستان، انگلینڈ و سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا، صاحبزادہ فرحان کو ٹی ٹوئنٹی جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔
سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، خواجہ نافع، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب سات میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ اسکواڈ میں ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
ٹرائی سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی جبکہ باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق مائیک ہیسن ہیڈ کوچ، شان ٹیٹ بولنگ کوچ، مائیکل اسمتھ بیٹنگ کوچ اور منصور امجد فیلڈنگ کوچ ہوں گے، جبکہ نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
Comments
0 comment