شاہین آفریدی نے وقار یونس اور شعیب اختر سے اعزاز چھین لیا
شاہین آفریدی 79 میچز میں 150 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
ویب ڈیسک
|
25 Oct 2026
پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کے میچ میں 150 وکٹیں مکمل کرکے ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔
شاہین آفریدی یہ سنگ میل صرف 79 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں عبور کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔ اس طرح انہوں نے سابق قومی فاسٹ بولرز وقار یونس اور شعیب اختر کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 150 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے 91، 91 میچز کھیلے تھے۔
شاہین آفریدی کی اس کامیابی کو ان کے ون ڈے کیریئر کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment