انسولین کے بعد انفلوئنزا کی ویکسین بھی ناپید
چین سے آنے والی فلو کی ویکسین کی سپلائی بھی انتہائی کم ہے
Webdesk
|
23 Oct 2026
لاہور: لاہور میں انسولین کے بعد انفلوئنزا کی ویکسین بھی ناپید ہوگئی۔ میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ فلو کی ویکسین رواں سال مارکیٹ میں نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ چین کی ایک کمپنی کی فلو کی ویکسین مارکیٹ میں آئی ہے، چین سے آنے والی فلو کی ویکسین کی سپلائی بھی انتہائی کم ہے جس کے سبب 1200 والی ویکسین 1640 روپے کی ہوگئی ہے۔
میڈیکل اسٹور مالکان کے مطابق فلو ویکسین بزرگ افراد کو ستمبر میں لگوائی جاتی ہے، فلو ویکسین سے مریض اور بزرگ افراد کی قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔
Comments
0 comment