حنا جاوید کے اہلخانہ کا مریم نواز کو خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

حنا جاوید کے اہلخانہ کا مریم نواز کو خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

مریم نواز کو کھلا خط لکھ کر پولیس انویسٹی گیشن کمیٹی کے نتائج کو مسترد کردیا
حنا جاوید کے اہلخانہ کا مریم نواز کو خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

Webdesk

|

25 Oct 2026

لاہور: حنا جاوید قتل کیس میں متاثرہ خاندان نے تحقیقات کے لیے فوری جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

مقتولہ کے اہلخانہ نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو کھلا خط لکھ کر پولیس انویسٹی گیشن کمیٹی کے نتائج کو مسترد کردیا ۔حنا جاوید کے اہلخانہ کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی سے براہ راست رابطے کی متعدد کوششیں ناکام ہوئیں۔

حنا جاوید پر تشدد اور لاش مسخ کرنے کی شدت نفرت کی عکاسی کرتی ہے۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے گلے پر فیصل اور اس کے والد کا ڈی این اے ملا۔

سسر نے ابتدا میں چوری کا بتایا، موبائل فونز کی فرانزک رپورٹس تاحال زیر التوا ہیں اور اہم پیغامات ڈیلیٹ کیے گئے ۔ خط میں لکھا کہ فرانزک نتائج سے پہلے ہی تفتیش کا رخ گھریلو ملازم کی جانب موڑا گیا۔

اہلخانہ نے کہا کہ فیصل سے متعلق شواہد نظرانداز کیے جارہے ہیں۔مقدمہ عدالت جانے سے پہلے کمیٹی کسی کو مجرم یا بے گناہ قرار نہیں دے سکتی۔

خود ہی تفتیش اور خود ہی فیصلہ مفادات کے ٹکرا کے مترادف ہے۔ دوسری جانب وزیراعلی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر دوسرے بیان میں کہا کہ تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئیں، انصاف کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور متاثرہ خاندان سے خود ملاقات کروں گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!