سونا ڈھائی ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا

سونا ڈھائی ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سونا ڈھائی ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا

ویب ڈیسک

|

24 Oct 2026

کراچی: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ مسلسل چھٹے روز بھی جاری رہا، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ بازار میں سونا مزید سستا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 25 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 995 ڈالر پر آگئی، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 22 ہزار 36 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 144 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 61 ہزار 827 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی بازار میں فی تولہ چاندی 7 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 858 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 5 ہزار 22 روپے ہوگئی

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!