پی ایس ایل فائنل کونسی ٹیم جیتے گی؟ عدنان صدیقی نے پیشگوئی کردی

پی ایس ایل فائنل کونسی ٹیم جیتے گی؟ عدنان صدیقی نے پیشگوئی کردی

ایک ٹی وی پروگرام میں عدنان صدیقی نے شرکت کی اور اس دوران پی ایس ایل کے میچز کے حوالے سے اظہار خیال کیا
پی ایس ایل فائنل کونسی ٹیم جیتے گی؟ عدنان صدیقی نے پیشگوئی کردی

Webdesk

|

30 Apr 2026

کراچی: شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے پیشگوئی کی ہے کہ پی ایس ایل 11 کا فائنل پشاور زلمی جیت جائے گی۔

ایک ٹی وی پروگرام میں عدنان صدیقی نے شرکت کی اور اس دوران پی ایس ایل کے میچز کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ عدنان صدیقی نے کہا کہ جس طرح بابر اعظم فارم میں ہیں مجھے لگتا ہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل کی چیمپئن ہوگی۔

اداکار نے کہا کہ میں قومی کرکٹ ٹیم کو بہت پسند کرتا ہوں اور ایسے بہت سے میچ ہیں جب پاکستان کی ٹیم ہارتی ہے تو مجھے رونا آتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!