پاکستان اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ملائیشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں جاپان نے ملائیشیا کو ہرادیا
پاکستان اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

Webdesk

|

8 May 2024

پاکستان ہاکی ٹیم نے 13 سال بعد سلطان اذلان شاہ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

ملائیشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں جاپان نے ملائیشیا کو ہرادیا، جس کے بعد پاکستان اور جاپان اذلان شاہ کپ فائنل میں پہنچ گئے۔

جاپان نے ملائیشیا کو 1-2 سے شکست دی جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور جاپان کے 10 ، 10 پوائنٹس ہوگئے جس کی وجہ سے جاپان اور پاکستان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں۔

بدھ کو پاکستان نے اپنے چوتھے پول میچ میں کینیڈا کو 4-5 گول سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر پیش کردیا تھا۔

 پاکستان اپنے پول کا پانچواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 10 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق 1:00 بجے دوپہر کھیلے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!