نیوزی لینڈ سے چوتھے میچ میں شکست کے بعد شاہین آفریدی نے اعتراف کرلیا

نیوزی لینڈ سے چوتھے میچ میں شکست کے بعد شاہین آفریدی نے اعتراف کرلیا

نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی 20 میں بھی پاکستان کو شکست دے دی
نیوزی لینڈ سے چوتھے میچ میں شکست کے بعد شاہین آفریدی نے اعتراف کرلیا

ویب ڈیسک

|

19 Jan 2024

نیوزی لینڈ سے چوتھے ٹی 20 میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ یہاں پر 170 رنز فائٹنگ اسکور ہوتا۔

تفصیلات کے کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں شکست کے بعد شاہین آفریدی نے کہا کہ ہم نے میچ میں کئی مواقع ضائع کیے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اس سیریز میں اب تک کوئی میچ بھی نہیں جیت سکی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں (آخری) میچ اتوار کو شیڈول ہے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ نے پانچ ٹی 20 سیزیز کے چوتھے میچ میں بھی پاکستان کو شکست سے دو چار کردیا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں چار صفر کی سبقت حاصل کر لی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 159 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور کی پہلی گیند پر ہدف حاصل کرلیا

نیوزی لینڈ کے ابتدائی 3 کھلاڑی صرف 20 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے، فن ایلن 8 رنز پر آؤٹ ہوئے، ٹم سیفرٹ شاہین کا نشانہ بنے اور چار رنز پر ول ینگ بھی شاہین کا شکار بنے۔

پھر ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے پاکستانی بولرز کی جم کر دھلائی لگائی اور بالترتیب 72 اور 70 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں شاہین آفریدی نے لیں۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 90 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!