1 hour ago
بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی پابندی میں توسیع
پابندی بھارتی طیاروں کی فوجی پروازوں پر بھی لاگو ہوگی۔
ویب ڈیسک
|
17 Oct 2026
پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں 24 نومبر 2026 کی صبح 4 بج کر 59 منٹ تک توسیع کردی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے پابندی میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا جس کے تحت بھارت میں رجسٹرڈ طیاروں کے علاوہ بھارتی ایئرلائنز اور آپریٹرز کی ملکیت، زیرِ انتظام یا لیز پر حاصل کیے گئے طیاروں کو بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پابندی بھارتی طیاروں کی فوجی پروازوں پر بھی لاگو ہوگی۔
Comments
0 comment