میسی کے بغیر ارجنٹینا کا شاندار کم بیک، کوسٹاریکا کو 7 گول سے شکست دیدی

میسی کے بغیر ارجنٹینا کا شاندار کم بیک، کوسٹاریکا کو 7 گول سے شکست دیدی

ٹیم لیونل میسی کے بغیر نئے دور کا آغاز جیت کے ساتھ کرنا چاہتی تھی
میسی کے بغیر ارجنٹینا کا شاندار کم بیک، کوسٹاریکا کو 7 گول سے شکست دیدی

Webdesk

|

18 Nov 2026

لیونل میسی کے بغیر میدان میں اترنے والی ارجنٹینا کی نئی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوستانہ میچ میں کوسٹاریکا کو 0-7 سے شکست دے دی۔ قرطبہ کے ماریو البرٹو کیمپیس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیکو پاز، جولین الواریز اور فرانکو مستانتونو نے دو، دو گول اسکور کیے، جبکہ الیکسس میک الیسٹر نے ایک گول کیا۔

نیکو پاز نے آٹھویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ جولین الواریز نے 35ویں اور 45ویں منٹ میں گیند جال میں پہنچائی۔ پاز نے بھی 38ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول کیا۔

 دوسرے ہاف میں فرانکو مستانتونو نے 48ویں منٹ میں گول کرکے برتری مزید مستحکم کی اور میچ کے آخری لمحات میں دوسرا گول بھی داغ دیا۔ میک الیسٹر نے بھی گول کرکے فتح کو سات صفر کردیا۔

 ارجنٹینا کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹینیز نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی اور قومی ٹیم کے لیے 47 کلین شیٹس مکمل کرکے سرجیو رومیرو کے ریکارڈ کی برابری کرلی۔

 ایمیلیانو مارٹینیز کا کہنا تھا کہ ٹیم لیونل میسی کے بغیر نئے دور کا آغاز جیت کے ساتھ کرنا چاہتی تھی اور شائقین کا دوبارہ دل جیتنا ان کا مقصد ہے۔

 واضح رہے کہ ارجنٹینا نے گزشتہ جمعے یوروگوئے کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کھائی تھی، تاہم کوسٹاریکا کے خلاف شاندار فتح کے ساتھ ٹیم نے بھرپور واپسی کی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!