لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل تیسری شکست

لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل تیسری شکست

محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ جیت لیا
لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل تیسری شکست

ویب ڈٰیسک

|

21 Feb 2024

پاکستان سپر لیگ (پی ایس یل) کے نویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں اور ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا کر سلطانز کو جیت کیلیے 167 رنز کا ہدف دیا۔ ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف  167 رنز کا ہدف 19ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کیا۔

کپتان محمد رضوان کی 82 رنز کی عمدہ اننگز سے ملتان سلطانز کا کم بیک ہوا  اور ٹیم کو فتح یاب کروایا۔  ملتان سلطانز کی فتح میں افتخار احمد نے شاندار کردار ادا کیا اور صرف 11 گیندوں پر 2 چھکوں، پانچ چوکوں کی مدد سے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

سلطانز کی جانب سے محمد رضوان 82 ، افتخار احمد 34 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، زمان خان نے دو ، دو اور جوریج لینڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز کے ریسی وین ڈیر ڈیوسن 54 اور فخر زمان 41 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے  جبکہ سلطانز کے محمد علی نے دو اور عباس آفریدی، اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!