کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹرکٹ کا اعلان ایک سے دو دن میں ہو جائے گا، محسن نقوی
Webdesk
|
12 Nov 2026
لاہور: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹرکٹ کا اعلان ایک سے دو دن میں ہو جائے گا،مجھے اپنی ٹیم پر پورا یقین ہے، جو وہ فیصلہ کر رہے ہیں ٹھیک کر رہے ہیں۔
لاہور میں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نیمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہرچیز پرمطمئن ہوں، ایک سال سے ٹیم کی پرفارمنس بہتر آرہی ہے اوررزلٹ بھی بہتر ہورہی ہے، تاحال کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کر رہے جیسے ہی کی جائے گی، سب کو آگاہ کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پلیئرز میں جوکمیاں ہے اسکو یہاں ختم کرنیکی کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ این سی سی آئی اے محمد رضوان سے دوبارہ رابطہ کریگی، جس کے بعد رپورٹ فائنل کی جائیگی، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا کام چل رہا ہے، اسکا کام 31جنوری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن رکھی ہے، یہاں نوجوان کھلاڑیوں تیار کریں گے۔
Comments
0 comment