جیمز اینڈرسن نے بابر اعظم کو اپنا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دیدیا
Webdesk
|
13 Nov 2026
انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو اپنا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دیدیا۔جیمز اینڈرسن نے یہ بات کرکٹ سے متعلق حالیہ ویڈیو میں کیا ہے، جس میں انہوں نے مختلف ممالک کے اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے نام بتائے ہیں۔
اینڈرسن نے آسٹریلیا سے شین وارن، انگلینڈ سے جو روٹ، بھارت سے ویرات کوہلی، نیوزی لینڈ سے ٹم ساتھی، جنوبی افریقا سے اے بی ڈی ویلیئرز اور سری لنکا سے سنتھ جے سوریا کو منتخب کیا ہے۔
44 سالہ جیمز اینڈرسن انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں، انہوں نے مارچ 2024 میں 700 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں اور جولائی 2024 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف لارڈز میں اپنا 188واں اور آخری ٹیسٹ کھیلنے کے بعد انگلینڈ کی نمائندگی ختم کر دی تھی۔
وہ لنکاشائر کی جانب سے کھیلتے رہے اور 2026 میں کانٹی کی ریڈ بال ٹیم کی قیادت بھی کی، رواں سیزن میں انہوں نے 17.68 کی اوسط سے 50 وکٹیں حاصل کیں، تاہم لنکاشائر ڈویژن ٹو میں 8 ٹیموں میں ساتویں نمبر پر رہی۔
25 اکتوبر کو لنکاشائر نے تصدیق کی کہ وہ 2027 کیلئے اینڈرسن کو نیا معاہدہ پیش نہیں کرے گی، جس کے بعد کانٹی کے ساتھ ان کا 25 سالہ تعلق ختم ہو گیا، اینڈرسن نے اس علیحدگی کو اپنی خواہش کے برعکس اختتام قرار دیا، تاہم انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا۔دوسری جانب بابر اعظم ان دنوں خراب فارم سے گزر رہے ہیں، انہوں نے پاکستان کی حالیہ سہ ملکی سیریز کے 4 میچز میں 118 رنز بنائے جبکہ سری لنکا کے خلاف فائنل میں وہ صفر پر آئوٹ ہو گئے۔
Comments
0 comment