افریقا میں انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن گھر کے باہر فائرنگ سے قتل

افریقا میں انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن گھر کے باہر فائرنگ سے قتل

جنوبی افریقی باکسر زولانی کو جمعہ کے دن ان کے گھر کے باہر گولی ماری گئی
افریقا میں انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن گھر کے باہر فائرنگ سے قتل

Webdesk

|

25 Aug 2026

جنوبی افریقا میں دو بار کے انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے کوفائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق جنوبی افریقی باکسر زولانی کو جمعہ کے دن ان کے گھر کے باہر گولی ماری گئی، باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے کے قتل کے شبے میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں زولانی ٹیٹے کے ساتھ ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

زولانی ٹیٹے 2014 سے 2015 تک انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے جونیئر بینٹم ویٹ چیمپین رہے جبکہ 2017 سے 2019 تک ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کا بینٹم ویٹ ٹائٹل زولانی کے پاس رہا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!