فخر زمان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے ٹرائی سیریز اپنے نام کرلی
ویب ڈیسک
|
31 Oct 2026
پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز اپنے نام کرلی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلیے 326 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کامیندو مینڈس (131) کی پہلی ون ڈے سنچری کی مدد سے سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔
سری لنکا کے پون رتھنائیکے 77 اور اویشکا فرنانڈو 38 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 127 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر جیت کی راہ ہموار کی جبکہ سعد بیگ نے 74 رنز کی اننگز کھیل کر اُن کے ساتھ ایک لمبی شراکت داری قائم کی۔اس کے علاوہ عرفات منہاس نے 31 گنیدوں پر 4 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
حسن نواز 37 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شاہین آفریدی نے 6 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ معاذ صداقت پانچ، سلمان آغا 17، رنز بنا سکے۔ سری لنکا کی جانب سے دلشان نے تین، فرینانڈو نے 2 جبکہ دیگر نے ایک ایک وکٹ لی۔
پاکستان نے 326 رنز کا مقررہ ہدف 9 گیندوں پہلے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے تین وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔
Comments
0 comment