پرائیویٹ حج پیکجز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں
پریمیم پیکج 25 لاکھ 50 ہزار سے 37 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
Webdesk
|
30 Oct 2026
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج پیکجز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی۔
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت مجموعی طور پر 16 پیکجز متعارف کروائے، جن میں پرائیویٹ حج سکیم کے تحت اکانوی پیکج 14 لاکھ سے ساڑھے17 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق معیاری پیکج 18 لاکھ 40 ہزار سے 23 لاکھ 40 ہزار روپے مقرر کیا گیا، جبکہ پریمیم پیکج 25 لاکھ 50 ہزار سے 37 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment