ایل پی جی کی قیمت میں 14 روپے 73 پیسے فی کلو اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں 14 روپے 73 پیسے فی کلو اضافہ

نئی قیمت 294 روپے 73 پیسے مقرر ہوگئی ہے
ایل پی جی کی قیمت میں 14 روپے 73 پیسے فی کلو اضافہ

ویب ڈیسک

|

31 Oct 2026

کراچی: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر 2026 کے لیے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 14 روپے 73 پیسے فی کلو اضافہ کردیا، جس کے بعد نئی قیمت 294 روپے 73 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 173 روپے 86 پیسے بڑھ گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 3 ہزار 296 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار 470 روپے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2026 سے ہوگا۔

اوگرا نے قیمت میں اضافے کی وجہ سعودی آرامکو معاہدے کی قیمت میں 6.47 فیصد اضافہ قرار دیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!