سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے روز بھی ہزاروں روپے کی بڑی کمی

1 hour ago

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے روز بھی ہزاروں روپے کی بڑی کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 108 ڈالر گھٹ کر 3 ہزار 872 ڈالر کی سطح پر آگئی
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے روز بھی ہزاروں روپے کی بڑی کمی

ویب ڈیسک

|

31 Oct 2026

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے روز بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 108 ڈالر گھٹ کر 3 ہزار 872 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 10 ہزار 800 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 9 ہزار 736 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 259 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار 282 روپے مقرر ہوئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں 142 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 388 روپے ہوگئی۔ 10 گرام چاندی بھی 122 روپے سستی ہوکر 4 ہزار 619 روپے کی سطح پر آگئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!