کراچی میں گلوکارہ حمیرہ چنہ کی گاڑی چوری

کراچی میں گلوکارہ حمیرہ چنہ کی گاڑی چوری

وزیر داخلہ کا نوٹس، ایس ایس پی ایسٹ کو فوری اقدامات اور گاڑی برآمدگی کی ہدایت
کراچی میں گلوکارہ حمیرہ چنہ کی گاڑی چوری

ویب ڈیسک

|

30 Oct 2026

کراچی: بہادرآباد کے علاقے چار مینار چورنگی کے قریب معروف گلوکارہ حمیرا چنہ کی گاڑی چوری ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ دو روز قبل پیش آیا، جب گلوکارہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شاپنگ کے لیے گئی ہوئی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چوری کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اے وی ایل سی اور ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اے وی سی سی تمام تکنیکی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے گاڑی چوری میں ملوث ملزمان کا سراغ لگائے۔

ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ فنکار اور آرٹسٹ معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں اور حمیرا چنہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر انہیں افسوس ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!