بھارت سے میچ کا بائیکاٹ، بنگلادیش کا پاکستان سے اظہار تشکر

بھارت سے میچ کا بائیکاٹ، بنگلادیش کا پاکستان سے اظہار تشکر

بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر نے شکریہ پاکستان لکھ کر ردعمل دیا
بھارت سے میچ کا بائیکاٹ، بنگلادیش کا پاکستان سے اظہار تشکر

ویب ڈیسک

|

5 Feb 2026

بنگلہ دیش کے یوتھ اینڈ اسپورٹس ایڈوائزر آصف نذرال نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے پاکستان کے فیصلے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

آصف نذرال نے اپنے سرکاری فیس بک اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے “شکریہ پاکستان” لکھا اور وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کا حوالہ بھی دیا، جس میں میچ کے بائیکاٹ کی وضاحت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔ اجلاس کی کارروائی براہِ راست نشر بھی کی گئی تھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اس معاملے پر اپنا مؤقف پہلے ہی واضح کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں سیاست کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے واضح فیصلہ کیا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف یہ میچ نہیں کھیلے گا۔

پاکستان کے اس فیصلے پر بنگلہ دیش کی جانب سے حمایت اور اظہارِ تشکر سامنے آنے کے بعد اس معاملے نے خطے میں توجہ حاصل کر لی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!