بابر اعظم پھر کپتان، پی سی بی نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

بابر اعظم پھر کپتان، پی سی بی نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

ٹیم میں تین نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں
بابر اعظم پھر کپتان، پی سی بی نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک

|

7 Nov 2026

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا، قیادت بابر اعظم کو دی گئی ہے جبکہ  تین کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے کھلاڑیوں میں بیٹر محمد طیب عارف اور فاسٹ بولرز علی شبیر اور ثاقب خان شامل ہیں، جبکہ فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر عامر جمال کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

تینوں نئے کھلاڑی حال ہی میں اسلام آباد کلب میں سری لنکا کے خلاف پریکٹس میچ میں پیٹرنز الیون کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ دوسری جانب علی عثمان اور عبداللہ فضل کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے۔

قومی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، علی شبیر، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، محمد سلیمان، محمد طٰہٰ، محمد طیب عارف، رضا اللہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، سمیر منہاس، ثاقب خان اور سعود شکیل شامل ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!