بشریٰ بی بی کی بینائی شدید متاثر، بیرسٹر سلمان صفدر کا انکشاف

بشریٰ بی بی کی بینائی شدید متاثر، بیرسٹر سلمان صفدر کا انکشاف

محسوس ہوا کہ بشریٰ بی بی کی بینائی بری طرح متاثر ہوئی ہے، جبکہ عمران خان بھی اس صورت حال پر پریشان نظر آئے، عدالت میں بیان حلفی جمع
بشریٰ بی بی کی بینائی شدید متاثر، بیرسٹر سلمان صفدر کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

7 Nov 2026

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان حلفی جمع کرادیا، جس میں انہوں نے بشریٰ بی بی کی آنکھوں کی خرابی اور علاج سے متعلق تفصیلات بیان کی ہیں۔

بیان حلفی کے مطابق جیل حکام نے 31 اکتوبر کو اطلاع دی تھی کہ 2 نومبر کو سہ پہر ساڑھے 3 بجے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات طے ہے۔ سلمان صفدر کے مطابق ملاقات شام 4 بجے شروع ہوئی اور تقریباً 40 منٹ جاری رہی۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی نے گہرے سیاہ رنگ کا چشمہ پہن رکھا تھا۔ ان کے اور عمران خان کے کہنے پر جب بشریٰ بی بی نے چشمہ اتارا تو وہ بظاہر شدید تکلیف میں دکھائی دیں۔

سلمان صفدر کے مطابق محسوس ہوا کہ بشریٰ بی بی کی بینائی بری طرح متاثر ہوئی ہے، جبکہ عمران خان بھی اس صورت حال پر پریشان نظر آئے۔

بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے بتایا کہ وہ سورج کی روشنی اور مصنوعی روشنی برداشت نہیں کر سکتیں اور چشمے کے بغیر آنکھیں کھولنا بھی مشکل ہے۔ ان کے مطابق ڈاکٹروں نے آنکھوں کی بیماری کو پختہ موتیا قرار دیا ہے اور انہیں بتایا گیا ہے کہ 15 نومبر کے قریب ایک اور آپریشن کرنا پڑسکتا ہے۔

سلمان صفدر کے مطابق بشریٰ بی بی نے جیل میں صفائی کے انتظامات اور فراہم کیے جانے والے علاج پر بھی عدم اطمینان ظاہر کیا اور خواہش کی کہ ان کا طبی معائنہ اور علاج ان کے ذاتی ڈاکٹروں سے کرایا جائے۔

وکیل نے بیان حلفی میں کہا کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کے علاج کا معاملہ متعلقہ حکام اور عدالت کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے یہ بیان حلفی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرایا ہے۔ کیس کی اپیلیں 10 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر ہیں۔

بشریٰ بی بی کی ذاتی خرچ پر ماہر ڈاکٹر سے علاج کی اجازت کے لیے درخواست

اسلام آباد: بشریٰ بی بی نے آنکھوں کی بگڑتی ہوئی حالت کے پیش نظر ذاتی خرچ پر ماہر امراضِ چشم سے معائنہ اور علاج کرانے کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں زیرِ سماعت اپیلوں کے ساتھ دائر متفرق درخواست میں انہوں نے استدعا کی ہے کہ اڈیالہ جیل حکام سے تازہ میڈیکل رپورٹ اور مکمل طبی ریکارڈ طلب کیا جائے، جبکہ اپنے ڈاکٹر سے علاج کی اجازت بھی دی جائے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!