فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی کرکٹ میں واپسی کا امکان
Webdesk
|
6 Nov 2026
انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کے کرکٹ کیریئر کو مزید آگے بڑھانے کے لیے سرے کانٹی سے وابستگی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں بطور فاسٹ بولر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے 44 سالہ اینڈرسن کو لنکاشائر نے نیا معاہدہ دینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے کانٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
تاہم انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا اور مستقبل میں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے پرجوش ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کانٹی چیمپئن شپ کے مختلف کلبز نے اینڈرسن سے رابطے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ سرے کو ان کے لیے مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔
اس معاہدے سے اینڈرسن کو محدود میچز کھیلنے اور اپنے تجربے سے ٹیم کو فائدہ پہنچانے کا موقع مل سکتا ہے۔ اینڈرسن نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 911 وکٹیں حاصل کیں جبکہ لنکاشائر کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کے نام 443 وکٹیں ہیں۔
چیمپئن شپ کے گزشتہ سیزن میں بھی انہوں نے 50 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ لنکاشائر سے علیحدگی پر اینڈرسن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچپن سے اس کلب سے ان کی خصوصی وابستگی رہی ہے اور وہ ہمیشہ اس کی حمایت جاری رکھیں گے۔
Comments
0 comment