ہالی وڈ اداکارہ اور کاروباری شخصیت کماری جانسن انتقال کرگئیں

ہالی وڈ اداکارہ اور کاروباری شخصیت کماری جانسن انتقال کرگئیں

ان کی موت 4 نومبر کو ہوئی، جبکہ اس سے قبل انہیں دل کی شریان سے متعلق ایک سنگین طبی مسئلے کی تشخیص ہوئی تھی۔
ہالی وڈ اداکارہ اور کاروباری شخصیت کماری جانسن انتقال کرگئیں

Webdesk

|

6 Nov 2026

نیویارک: ہالی وڈ اداکارہ اور کاروباری شخصیت کماری جانسن 50 سال کی عمر میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں، وہ ٹی وی سیریز بیورلی ہلز، 90210 اور فلم ڈیوڈ، وئیرز مائی کار؟ میں اداکاری کے حوالے سے جانی جاتی تھیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق ان کی موت 4 نومبر کو ہوئی، جبکہ اس سے قبل انہیں دل کی شریان سے متعلق ایک سنگین طبی مسئلے کی تشخیص ہوئی تھی۔

کماری جانسن کو 27 اکتوبر کو لاس اینجلس میں واقع اپنے گھر پر طبی ایمرجنسی کے بعد سیڈرز سائنائی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ان کی بھانجی رونڈا اسکاٹ نے ٹی ایم زیڈ کو بتایا کہ دل سے متعلق طبی واقعے کے بعد اداکارہ اسپتال میں زیرِ علاج تھیں اور بدھ کی دوپہر پرسکون انداز میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

رونڈا اسکاٹ نے پیپل سے گفتگو میں کہا کہ ان کی خالہ کی شخصیت روشن اور پراثر تھی، اور خاندان ان کی زندگی اور یادوں کو ہمیشہ عزت کے ساتھ یاد رکھے گا۔

کماری جانسن کا اصل نام کم میری جانسن تھا۔ وہ امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پٹسبرگ میں پیدا ہوئیں اور ولکنزبرگ میں پرورش پائی۔

 انہوں نے کیلیفورنیا یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے ابتدائی تعلیم اور بچوں کی نفسیات کے شعبوں میں تعلیم حاصل کی، جس کے بعد نیویارک منتقل ہوگئیں۔

تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے بین الاقوامی پروازوں میں فضائی میزبان کے طور پر کام کیا اور اسی دوران ماڈلنگ کے لیے منتخب ہوئیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!