کراچی میں 10 ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کی 46 ہزار وارداتیں، 65 شہری جاں بحق

کراچی میں 10 ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کی 46 ہزار وارداتیں، 65 شہری جاں بحق

ڈکیتی مزاحمت کے واقعات میں شہری زخمی ہوئے ہیں
کراچی میں 10 ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کی 46 ہزار وارداتیں، 65 شہری جاں بحق

ویب ڈیسک

|

7 Nov 2026

کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

شہر میں لوٹ مار اور دیگر اسٹریٹ کرائم کے 46 ہزار 617 واقعات رپورٹ کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق مختلف وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 65 شہری جاں بحق جبکہ 182 زخمی ہوئے۔ پولیس ریکارڈ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد 51 بتائی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال شہریوں سے 16 ہزار 821 موبائل فون چھینے گئے یا چوری ہوئے۔ اس کے علاوہ 1 ہزار 301 گاڑیاں اور 28 ہزار 495 موٹر سائیکلیں بھی چھیننے یا چوری کیے جانے کی وارداتیں سامنے آئیں۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ پولیس نے سیکڑوں ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا، جبکہ متعدد ملزمان پولیس مقابلوں میں زخمی ہونے کے بعد گرفتار ہوئے۔ پولیس کارروائیوں کے دوران کئی ملزمان ہلاک بھی ہوئے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!