آئی سی سی نے بھارت اور ویسٹ انڈیز پر جرمانہ عائد کردیا

آئی سی سی نے بھارت اور ویسٹ انڈیز پر جرمانہ عائد کردیا

بھارت پر میچ فیس کا 20 فیصد جب کہ ویسٹ انڈیز پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
آئی سی سی نے بھارت اور ویسٹ انڈیز پر جرمانہ عائد کردیا

Webdesk

|

5 Oct 2026

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے دونوں ٹیموں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

3 اکتوبر کو بھارتی شہر نیو چندی گڑھ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں مقررہ وقت کے اندر اوورز مکمل نہ کرنے پر بھارت پر میچ فیس کا 20 فیصد جب کہ ویسٹ انڈیز پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق وقت کی رعایت کو مدنظر رکھنے کے بعد بھارت کو مقررہ اوور ریٹ سے 4 اوورز جب کہ ویسٹ انڈیز کو 2 اوورز کم کرانے کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کے رکن پرکاش بھٹ نے دونوں ٹیموں کے خلاف جرمانے کی منظوری دی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سلو اوور ریٹ کے الزامات تسلیم کرتے ہوئے مجوزہ سزائیں قبول کرلیں، جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

سلو اوور ریٹ کے الزامات آن فیلڈ امپائر جے رامن مدنا گوپال اور سیم نوگاجسکی، تھرڈ امپائر شرف الدولہ ابن شاہد اور فورتھ امپائر وریندر شرما نے عائد کیے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم تیسرے ون ڈے سے قبل 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں 0-2 سے خسارے میں تھی. اسے پہلے ون ڈے میں تھروواننتھا پورم میں 8 وکٹوں جب کہ دوسرے میچ میں گوہاٹی میں بھی 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا .تاہم تیسرے اور آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!