تیز رفتار بس نے معصوم بچی کی جان لے لی، ڈرائیور گرفتار

تیز رفتار بس نے معصوم بچی کی جان لے لی، ڈرائیور گرفتار

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بس نے سڑک عبور کرنے والی ماں بیٹی کو ٹکر ماری
تیز رفتار بس نے معصوم بچی کی جان لے لی، ڈرائیور گرفتار

Webdesk

|

12 Nov 2026

لاہور: شاہدرہ میں کوٹ شہاب الدین کے قریب بس کی ٹکر سے 6 سالہ بچی جاں بحق جبکہ اس کی والدہ شدید زخمی ہوگئیں، پولیس نے حادثے کے ذمہ دار بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بس نے سڑک عبور کرنے والی ماں بیٹی کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئیں۔ زخمی خاتون اور بچی کو شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا .تاہم 6 سالہ انابیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق بس ڈرائیور گاڑی ریورس کر رہا تھا کہ اس دوران سڑک پر اپنی والدہ کے ہمراہ پیدل چلنے والی بچی کو ٹکر مار دی۔ بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

شاہدرہ پولیس نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کرتے ہوئے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور بس بھی تحویل میں لے لی، جبکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈرائیور اور بس کمپنی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غفلت اور لاپرواہی سے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!