عمران خان کی دو بہنیں کوٹ لکھ پت جیل سے رہا

عمران خان کی دو بہنیں کوٹ لکھ پت جیل سے رہا

بیرسٹر گوہر نے نورین نیازی اور عظمی خان کی رہائی کے لیے خصوصی کوششیں اور کلیدی کردار ادا کیا.
عمران خان کی دو بہنیں کوٹ لکھ پت جیل سے رہا

Webdesk

|

12 Nov 2026

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی دو بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے نورین نیازی اور عظمی خان کی رہائی کے لیے خصوصی کوششیں اور کلیدی کردار ادا کیا. جس کے نتیجے میں ان کی رہائی عمل میں آئی ہے۔

یاد رہے کہ نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمی خان کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے تقریبا دو ماہ بعد رہا کیا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی کے قانونی مشیر رانا مدثر عمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دونوں بہنوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔

 ان کے مطابق ڈاکٹر عظمی خان اور نورین نیازی بحفاظت گھر واپس پہنچ چکی ہیں۔نورین نیازی اور عظمی خان بہنوں کو 21 ستمبر کو پنجاب مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) آرڈیننس 1960 کی دفعہ 3 کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔

 ان کی گرفتاری پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے اعلان سے قبل عمل میں آئی تھی۔عمران خان کی ایک اور بہن علیمہ خان کو بھی 20 ستمبر کو حراست میں لیا گیا تھا. تاہم ان کی رہائی کے حوالے سے فی الحال کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!