رؤف صدیقی کی گاڑی کو سعودی عرب میں حادثہ
رؤف صدیقی عمرے کی ادائیگی کیلیے فیملی کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔
Webdesk
|
12 Nov 2026
کراچی : سعودی عرب میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما رؤف صدیقی کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔
سابق وزیر داخلہ سندھ رؤف صدیقی عمرے کی ادائیگی کیلیے فیملی کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔
ان کی گاڑی کو فیملی کے ہمراہ مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔فیملی کے مطابق رؤف صدیقی اور ان کے بچے محفوظ رہے تاہم ان کی اہلیہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہیں۔
Comments
0 comment