میر پور خاص: میڈیکل کالج کی طالبہ کی مبینہ خودکشی، مقدمہ درج

میر پور خاص: میڈیکل کالج کی طالبہ کی مبینہ خودکشی، مقدمہ درج

ایف آئی آر میں جنسی ہراسانی اور طالبہ کو خودکشی پر مجبور کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
میر پور خاص: میڈیکل کالج کی طالبہ کی مبینہ خودکشی، مقدمہ درج

Webdesk

|

10 Apr 2026

 میرپور خاص:  میرپورخاص میں میڈیکل کالج کی طالبہ کی مبینہ خودکشی پر پولیس نے متوفیہ کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں کالج کے پرنسپل، اِن کی پروفیسر اہلیہ، ایک لیکچرر اور 2 طالب علموں کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں جنسی ہراسانی اور طالبہ کو خودکشی پر مجبور کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں طالبہ نے خودکشی کر لی تھی جس کے بعد اہل خانہ کی جانب سے انصاف کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور نامزد افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!