6 hours ago
لاہور: چلتی موٹر سائیکل پر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا بائیک رائیڈر گرفتار
پیر کی شب ملزم نے جوہر ٹان سے رائیڈ بک کروانے والی لڑکی کو چلتی موٹر سائیکل پر ہراساں کیا تو لڑکی نے چھلانگ لگادی۔
Webdesk
|
28 Oct 2026
لاہور: نواب ٹاؤن میں پیر کی شب چلتی موٹر سائیکل پر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے آن لائن بائیک رائیڈر کوگرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکے مطابق پیر کی شب ملزم نے جوہر ٹان سے رائیڈ بک کروانے والی لڑکی کو چلتی موٹر سائیکل پر ہراساں کیا تو لڑکی نے چھلانگ لگادی۔
چلتی موٹر سائیکل پر چھلانے لگانے سے لڑکی کے سر، ناک، گردن اور گھٹنے پر چوٹیں آئیں جب کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
Comments
0 comment