بوٹوکس کروانے کے بعد میرا چہرا خراب ہوگیا تھا: بشری انصاری

بوٹوکس کروانے کے بعد میرا چہرا خراب ہوگیا تھا: بشری انصاری

10 سے 12 سال پہلے انہوں نے آنکھ کے گرد بوٹوکس کروایا تھا لیکن ڈاکٹرز کی جانب سے صحیح رہنمائی نہ کی جانے کی وجہ سے مسئلہ پیچیدہ ہوگیا تھا۔
بوٹوکس کروانے کے بعد میرا چہرا خراب ہوگیا تھا: بشری انصاری

Webdesk

|

28 Oct 2026

کراچی: پاکستان کی سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ بوٹوکس کی وجہ سے ان کا چہرا خراب ہوگیا تھا۔

سینئر اداکارہ کا حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ 10 سے 12 سال پہلے انہوں نے آنکھ کے گرد بوٹوکس کروایا تھا لیکن ڈاکٹرز کی جانب سے صحیح رہنمائی نہ کی جانے کی وجہ سے مسئلہ پیچیدہ ہوگیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ چہرے کے جس طرف بوٹوکس ہوا میں اسی کروٹ سوگئی، 5 سے 6 روز بعد وہ میرے چہرے کی جانب نیچے کی طرف آگیا جس کے بعد میرا چہرا بری طرح لٹک گیا، میری آنکھیں متاثر ہونے لگیں، میرے ہونٹ کی شکل بھی بدل گئی اور میں ڈر گئی کہ کیا مجھے فالج ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 مہینے تک میں نے اپنا چہرا کسی کو نہیں دکھایا اور گھر میں رہی، ڈاکٹر کو کال کرکے بتایا تو انہوں نے کہا آپ کا وہم ہے جس پر مجھے غصہ آیا۔

سینئر اداکارہ کے مطابق پھر میں نے دوسرے ڈاکٹر سے رابطہ کیا جنہوں نے مجھے تفصیلات بتائیں کہ بوٹوکس اپنی مقررہ جگہ سے ہٹ گیا ہے، ڈاکٹرز کو چاہیے کہ مریضوں کوتسلی دے کر ان کا مسئلہ حل کریں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!