کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 16 افراد شہید

کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 16 افراد شہید

دھماکے میں 57 افراد زخمی ہیں۔
کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 16 افراد شہید

Webdesk

|

18 Sep 2026

کوہاٹ: خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پشاور روڈ پر پرانی پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید ہوگئے جب کہ دھماکے میں 57 افراد زخمی ہیں۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید ہوگئے جب کہ دھماکے میں 57 افراد زخمی ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا بلال احمد فیضی نے کہا کہ  پرانی پولیس لائن کے قریب دھماکے کے بعد ریسکیو 1122 کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے. زخمیوں کو موقع پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کو مزید مثر بنانے کے لیے کرک اور ہنگو سے اضافی ایمبولینسز اور ریسکیو اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں 20 ایمبولینسز، ریسکیو ویکلز، ریکوری وہیکل سمیت 60 سے زائد ریسکیو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

حکام نے کہا کہ پولیس لائنز کے  احاطے میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا فتنہ الخوارج سے مقابلہ جاری ہے۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد ایک خود کش حملہ آور نیسپیشل برانچ بلڈنگ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا، اب تک ایک دہشتگرد سنائپر مقابلے میں جہنم واصل ہوچکا ہے، آپریشن تاحال جاری ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!