میری ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں! ہیری بروک نے ایسا کیوں کہا؟

میری ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں! ہیری بروک نے ایسا کیوں کہا؟

انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنا ئے۔
میری ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں! ہیری بروک نے ایسا کیوں کہا؟

Webdesk

|

23 Oct 2026

راولپنڈی: سہ ملکی ون ڈے سیریز میں 429 رنز بنانے کے باوجود سری لنکن ٹیم کے ہاتھوں  شکست کھانے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے کہا ہے کہ میری ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ ہم میچ نہیں جیت سکے۔

جمعرات کو راولپنڈی میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف 430 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرکے انگلش ٹیم سے فتح چھین لی۔

انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنا ئے۔

سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلش ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میچ وننگ اننگز کھیلنی چاہیے، ڈبل سنچری بنانے کے باوجود میچ نہ جیتنیپرخوشی نہیں۔

ہیری بروک نے کہا کہ میرے لیے ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ ہم میچ نہیں جیت سکے، سری لنکا نے شاندار کرکٹ کھیلی، سری لنکا نے بانڈریز بھی لگائیں اور سنگلز بھی لیے۔

انگلش کپتان نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ پر تقریبا 900 رنز بنے، میری نظر میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ بہترین تھی، پنڈی  کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کیجھنڈے بھی نظر آئے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!