پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو نومبر میں اسلام آباد مارچ ہوگا، حافظ نعیم

پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو نومبر میں اسلام آباد مارچ ہوگا، حافظ نعیم

ہمارے احتجاج کیوجہ سے لوگوں کو کچھ نہ کچھ ریلیف ملا ہے، امیر جماعت اسلامی
پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو نومبر میں اسلام آباد مارچ ہوگا، حافظ نعیم

ویب ڈیسک

|

26 Oct 2026

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو جماعت اسلامی نومبر کے وسط میں اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پٹرولیم لیوی مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ منظور ہونے تک ملک بھر میں احتجاجی مہم جاری رکھی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ احتجاج کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتوں میں کچھ ریلیف ضرور ملا، تاہم یہ اقدامات عوام کو درپیش مشکلات دور کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ حکومتی وزرا نے ایک بار پھر جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد، اگر عوامی مسائل کے حل کی جانب پیش رفت ہوئی تو وہ اہم اعلان کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے آئل ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع کی شرح گھٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے شرح سود کم کرنے اور معیشت سے سود پر مبنی نظام ختم کرنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عام شہریوں پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے، جبکہ بعض کاروباری گروہوں کو زیادہ منافع حاصل ہو رہا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!