ایل پی جی کا بحران کیوں پیدا ہوا؟ اوگرا نے بتادیا
Webdesk
|
22 Oct 2026
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ذرائع کے مطابق مائع پیٹرولیم گیس(ایل پی جی) کا بحران ایرانی سرحد بند ہونے سے پیدا ہوا ہے۔
اوگرا ذرائع کے مطابق پاکستان 70 فیصد ایل پی جی درآمدکرتا ہے۔ مجموعی ایل پی جی درآمد کا 50 فیصد ایران سے آتا ہے۔
اوگرا ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی قیمتیں سپلائی میں تعطل آنے سے بڑھیں۔ ایل پی جی کی درآمدکے لیے ایرانی سرحد نہ کھلی تو بحران مزید شدید ہونیکا خدشہ ہے۔
اوگرا ذرائع کا کہنا ہیکہ پاکستان ایران، عراق اور عمان سے ایل پی جی درآمد کرتا ہے۔ عمان اور عراق سے آبنائے ہرمز بند ہونیکی وجہ سے ایل پی جی نہیں آ رہی۔
اوگرا ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ ٹیمیں دستیاب ایل پی جی کی اضافی قیمت وصولی پر کارروائی کر رہی ہیں۔
Comments
0 comment