جمادی الاوّل کا چاند نظر آگیا، رمضان میں صرف چار ماہ باقی

جمادی الاوّل کا چاند نظر آگیا، رمضان میں صرف چار ماہ باقی

ماہ جمادی الاوّل 1448 ہجری کا چاند نظر آگیا
جمادی الاوّل کا چاند نظر آگیا، رمضان میں صرف چار ماہ باقی

ویب ڈیسک

|

12 Oct 2026

لاہور: چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ماہ جمادی الاوّل 1448 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق لاہور میں ہونے والے مرکزی اجلاس میں چاند کی رؤیت سے متعلق موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔ گوادر، جیوانی اور پسنی سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

اجلاس میں مرکزی اور زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں کے فنی ماہرین نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی، عالم اسلام کے اتحاد اور غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!