کنویں میں دم گھٹنے سے 3 افراد جان سے گئے

کنویں میں دم گھٹنے سے 3 افراد جان سے گئے

جاں بحق افراد میں باپ، بیٹا اور پڑوسی شامل ہیں، جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔
کنویں میں دم گھٹنے سے 3 افراد جان سے گئے

Webdesk

|

18 Sep 2026

مردان کے علاقے مچھی جعفر آباد میں خشک کنویں میں دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں باپ، بیٹا اور پڑوسی شامل ہیں، جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ بچے کی چپل گھر میں موجود کنویں میں گر گئی تھی، جسے نکالنے کیلئے بچہ کنویں میں گیا، بیٹے کو کنویں میں بے ہوش دیکھ کر باپ اسے نکالنے کیلئے کنویں میں اترا۔

ریسکیو حکام کے مطابق باپ بیٹے کو بچانے کیلئے پڑوسی بھی کنویں میں اترا جس کے بعد تینوں دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!