ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 11 شہید

ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 11 شہید

دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ بھی ہوئی
ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 11 شہید

ویب ڈیسک

|

26 Sep 2026

پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں امن میلہ چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور ٹریکٹر ٹرالی میں سوار تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں کسٹمز اہلکاروں، ایک بچے اور شہریوں سمیت متعدد افراد نشانہ بنے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ بھی ہوئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی درازندہ اسٹیشن کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان سے مزید 4 ایمبولینسیں بھی روانہ کی گئیں۔ امدادی کارروائی کے دوران 30 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 11 جاں بحق افراد کی لاشیں بھی منتقل کردی گئیں۔

دوسری جانب درازندہ امن میلہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا نے اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر نے حملے کو فتنہ الہندوستان خوارج کی سازش قرار دیتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!