بیٹی سے زیادتی کے مقدمے میں والد کو عمر قید کی سزا

بیٹی سے زیادتی کے مقدمے میں والد کو عمر قید کی سزا

ملزم کے خلاف اپنی 12 سالہ بیٹی عائشہ سے زیادتی کا مقدمہ درج تھا۔
بیٹی سے زیادتی کے مقدمے میں والد کو عمر قید کی سزا

Webdesk

|

25 Sep 2026

گجرات میں 12 سالہ بیٹی سے زیادتی کے مقدمے میں عدالت نے والد کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج شہباز اقبال تارڑ نے ملزم ثاقب عامر بٹ کو سزا سنائی۔

عدالت نے حکم دیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف اپنی 12 سالہ بیٹی عائشہ سے زیادتی کا مقدمہ درج تھا۔

تھانہ لاری اڈہ نے ملزم کی اہلیہ سدرہ ارشد کی مدعیت میں 2024 میں مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے سے قبل ملزم 6 ماہ تک اپنی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ملزم گزشتہ 24 ماہ سے گجرات جیل میں قید تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!